کاشتکار السی کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں،ماہرین کی ہدایت

منگل 13 نومبر 2018 18:03

قصور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ السی کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ السی کی کاشت 15نومبر تک مکمل کرلینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرا زمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کاشتکار السی کی منظورشدہ قسم چاندنی 1988کی کاشت کیلئے زمین میں 2 سی3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر اسی2 سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم اور بھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طور پر تیار ہوسکے، انہوں نے بتایا کہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30 سینٹی میٹر تک ہوناچاہئے، نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپرکراپ حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی ومشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں