اچھی پیداوار کیلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کی جائے ،,ماہرین زراعت

منگل 11 دسمبر 2018 12:27

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کیلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پلانٹر‘ٹریکٹر ڈرل‘سنگل روکاٹن ڈرل ‘پوریا کیرا‘ ڈبلنگ وچوپاکے ذریعے کاشت نہایت کارآمد ثابت ہوئی ہے لہذاکاشتکار قطاروں میں سورج مکھی کی کاشت کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ اورپودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9انچ جبکہ بارانی علاقوں میں 12انچ رکھاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو اس بات کا خیال رکھناچاہئیے کہ بیج تروتر حالت میں کاشت کیاجائے اور بیج کی گہرائی 2انچ سے زیادہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر کھیلیوں پرکاشت کرنا مقصود ہو توکھیلیاں آلوکاشت کرنیوالے رجرسے شرقاً غرباً نکالی جائیں اور کھیلیوں میں پہلے پانی لگایاجائے پھرجہاں تک وترپہنچے اس سے تھوڑا اوپر خشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں