کاہو جڑی بوٹی مختلف ادویات اورتیل وبیج کے مفیدمقاصدکیلئے استعمال کی جا سکتی ہے ،ماہرین زراعت

بدھ 12 دسمبر 2018 12:51

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاہو ایک اہم ترین جڑی بوٹی ہے جسے مختلف ادویات میں استعمال کرنے کیساتھ ساتھ اس کے تیل اوربیج کوانتہائی مفیدمقاصدکیلئے استعمال کیاجاسکتاہے نیزکاہوسردرد ‘نزلہ اوریرقان کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی زوداثرہے جبکہ کاہوکے سرکہ کیساتھ استعمال سے بھوک نہ لگنے کی شکایت بھی رفع ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاہوکے بیج سے نکالاگیا روغن انتہائی معجزاتی خوبیوں کا حامل ہے اور جن افرادکو یہ شکایت ہوکہ انہیں رات کو نیندنہ آتی ہے اگر ان کے سرپر کاہوکے تیل کی مالش کردی جائے تو ان کی یہ شکایت بھی ختم ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاہو کی کاشت وسط دسمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سردی کے موسم میں میرازمین میں کاہوکی کاشت سے پودا بہتر اندازمیں پھیلتااورپھولتاہے۔انہوں نے کہا کہ زمین اچھی طرح تیار کرکے اس میں گوبرکی گلی سڑی کھادڈالنے سے مزید بہترنتائج بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں