نقصان رساں کیڑوں کے انسداد کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھاجائے،محکمہ زراعت

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:38

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے زمینداروں اورکاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ربیع کے چارہ جات رسیم‘لوسرن‘جئی وغیرہ کو مختلف نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں تاکہ فصل کو تباہی سے بچانے کیساتھ ساتھ کاشتکاروں کو بھی مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ کونپل کی مکھی کو نپل میں داخل ہوکر اسے شدید نقصان پہنچاتی ہے جس سے کونپلیں سوکھ جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لشکری سنڈی اورامریکن سنڈی پتوں کو کھاکرچارہ کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار پربُرا اثر پڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ سفیدمکھی فصل کا رس چوستی ہے جس سے فصل پیلاہٹ کا شکارہوجاتی ہے جبکہ تھرپس کے بالغ اور بچے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے فصل کی بڑھوتری متاثر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نقصان رساں کیڑوں کے بروقت انسداد کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھاجائے ‘کاشتکار دوست کیڑوں اور پرندوں کی حوصلہ افزائی کریں اور حملہ شدہ کھیتوں کے اردگرد مناسب زہرکا دھوڑا کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں