پھول گوبھی کیساتھ بندگوبھی کی بھی کاشت یقینی بنائی جائے ،ماہرین زراعت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) کاشتکار پھول گوبھی کے ساتھ ساتھ بندگوبھی کی بھی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطابق بندگوبھی کا زیادہ تراستعمال بطورسلاد کیاجاتاہے اس کی کاشت کے لئے سردمرطوب آب و ہوا موزوں رہتی ہے اس لئے اس کی کاشت کے لئے زرخیز میرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں موجود ہوکا انتخاب کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بندگوبھی کی پنیری کو کھیت میں منتقلی کا وقت بہت تھوڑاہے اس لئے پنیری کو شام کے وقت کھیت میں لگائیںتاکہ پودے رات کے وقت اچھی طرح جڑپکڑسکیں۔انہوں نے کہا کہ جس روز پنیری کھیت میں لگانی ہو اس روزصبح کے وقت نرسری کی اچھی طرح آبپاشی کی جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں