پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے،زرعی اور طبی ماہرین

پیر 17 دسمبر 2018 15:12

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) زرعی اور طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہے بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ‘ہیضہ سے موثرطورپر بچاتی ہے‘دل کی بیماریوں کے لئے پیاز اس لئے مفیدہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتی‘ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے‘ پیازکااستعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے ‘دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیاز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ‘برص کے مرض میں پیازکوبطور علاج استعمال کروایاجاتاہے موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھاہے اور لو سے بچائو کا موثرذریعہ ہے ‘پیازمیں فینول اورفلیونائیڈزہوتاہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہایت مفیدہے‘ ہیضے سے بچائو کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں