گوبرکی کھادنامیاتی مادے کا بہترین ذریعہ ہے،ماہرین زراعت

پیر 17 دسمبر 2018 15:12

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گوبرکی کھادنامیاتی مادے کا بہترین ذریعہ ہے لہذاکاشتکار زمینوں میں نامیاتی مادوں کی کم ہوتی ہوئی مقدار سے بچائو کیلئے گوبرکی کھادکا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائی تاکہ زرعی زمین کو کلی یا جزوی طورپر کلروتھورسے متاثرہونے سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہماری زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار 0.5فیصد یا اس سے بھی کم ہے جبکہ اچھے نتائج کیلئے نہایت ضروری ہے کہ اس کی مقدار 0.86فیصد سے لیکر 30فیصد یا اس سے زیادہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ سفیدکلروالی زمین میں نمکیات عام طورپر سفیدرنگ کی تہہ کی شکل میں زمین کی سطح پر نظر آتے ہیں اور اس زمین میں پانی و ہواکی نفوذ پذیری متاثر نہیں ہوتی اور اس میں پانی جذب ہوجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں