کاشتکار فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گوداموں کی اچھی طرح صفائی کرائیں ،ماہرین زراعت

منگل 18 دسمبر 2018 15:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ مختلف فصلات کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کروالیں اور اسے کیڑے مکوڑوں سے پاک کرنے کیلئے مناسب سپرے کابھی استعمال کیاجائے کیونکہ گوداموں میں موجود سونڈ والی سسری ‘دانوں کے پروانے‘ آٹے والی سسری اور کھپرے جیسے جراثیم وکیڑے مکوڑے مکئی کی پیداوارکو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ ان کیڑے مکوڑوں سے بچائو کیلئے گودام کے فرش ‘دیواروں اور چھتوں میں موجود دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بندکردینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ گوداموں میں پہلے سے موجود خالی بوریوں میں پناہ گزین کیڑوں کے تدارک کیلئے گوداموں کو حسب ضرورت گرمائش دھونی فراہم کی جائے اور گوداموں کو مکئی کی سٹوریج سے قبل اچھی طرح خشک کرلیاجائے۔ماہرین زراعت نے کہا کہ گودام روشن‘ہوا دار اور نمی سے پاک ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں