ماہرین زراعت کی دھنیہ کی بہترپیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

بدھ 19 دسمبر 2018 14:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے دھنیہ کی بہترپیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امرکا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیہ کی پیداواری بری طرح متاثر ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگرفصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سی5انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پودے کا فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثر اندازمیں زمین سے اپنی غذاحاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔انہوں نے دھنیہ کی کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کو مدنظررکھتے ہوئے نائٹروجن کھادڈالنے کی ضرورت پر بھی زوردیا جوفصل کی بڑھوتری تیزکرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں