سورج مکھی کے کاشتکار زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کا آغازکردیں،ماہرین زراعت

بدھ 19 دسمبر 2018 14:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ سورج مکھی کے کاشتکار پھول کی پشت کا رنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کا آغازکردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔ماہرین زراعت نے کہا کہ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیارہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ درانتی سے فصل کو کاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مشینی برداشت کی صورت میں فصل کو مزید زیادہ پکنے کا موقع فراہم کرناچاہئیے جس سے سورج مکھی کی معیاری پیداوار حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں