کاشتکار موہڈھی فصل رکھنے کیلئے کماد کی کٹائی 15 جنوری کے بعد کریں، ماہرین زراعت

پیر 14 جنوری 2019 12:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ماہرین زراعت قصور نے کاشتکاروں کو موہڈھی فصل رکھنے کیلئے کمادکی کٹائی15جنوری کے بعد کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ جن کھیتوں میں موہڈھی فصل رکھنی ہو اس کی کٹائی مذکورہ تاریخ سے قبل نہ کی جائے تاہم جہاں سے فصل نہ رکھنا درکار ہو اس کھیت کو فوراً تیار کرکے کوئی وقت ضائع کئے بغیر گندم کی کاشت کردی جائے تاکہ مناسب پیداوار حاصل کرنے میں مددمل سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت قصورنے کہا کہ کماد کی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کو مدنظررکھ کر کی جائے اورستمبرکاشت ‘موہڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام کو پہلے جبکہ درمیانی اوردیر سے پکنے والی اقسام کو بعدمیں برداشت کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ گناکاٹنے کے بعد تاخیر سے ملوں کو سپلائی کے باعث اس کے وزن اور ریکوری میں بھی کمی آجاتی ہے اسلئے گنا کاٹنے کے بعد اسے مل تک پہنچانے میں کسی تاخیرکا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں