لہسن کی کاشت کیلئے سرد مرطوب آب و ہوا اور پکتے وقت خشک موسم کی ضرورت ہے‘ زرعی ماہرین

پیر 14 جنوری 2019 12:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) زرعی ماہرین قصورنے کہاہے کہ لہسن کی کاشت کیلئے سردمرطوب آب و ہوا اور پکتے وقت خشک موسم کی ضرورت ہے‘ موزوں زمین لہسن کی کاشت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے ‘ لہسن کی کاشت کیلئے زرخیزاورنرم زمین جس میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے‘ بہترہے زمین تیارکرنے کیلئے ایک مرتبہ پلٹنے والا ہل چلایاجائے اس کے بعد دو یا تین بار کلٹیویٹرچلایاجائے اور بعدمیں سہاگہ دیکر زمین کو ہموار کیاجائے‘ درمیانے اور بڑے سائز کی صحتمند پوتھیوں کو بطور بیج استعمال کرناچاہئیے اسلئے 320 سے 400کلوگرام پوتھیاں فی کلو استعمال کریں‘جنوری کا مہینہ لہسن کی کاشت کیلئے بہترین ہے‘ تیارشدہ زمین کو پانچ پانچ مرلے کی کیاریوں میں تقسیم کرلیں ہر کیاری کا ہموار ہوناضروری ہے‘پوتھیوں کو ہموارزمین پر لائنوں میں کاشت کیاجائے ‘20تا25ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد ایک ماہ پہلے ڈالیں اور اچھی طرح زمین میں ملادیں کاشت کے فوری بعد آبپاشی کردیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں