بھنڈی کے کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں،محکمہ زراعت

بدھ 16 جنوری 2019 13:37

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ زراعت قصورکے ترجما ن نے بھنڈی کے کاشتکاروںسے کہاہے کہ بھنڈی کے کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں ‘ بھنڈی توری کی فصل پر بیماریوں اورکیڑو ں کے حملہ سے نقصان پہنچتاہے اور اس سے نمٹنے کیلئے کانفیدارمحلول استعمال کریں‘ بھنڈی توری کی فصل پر مرجھائوکی بیماری کی وجہ سے پودے کی جڑے سوکھناشروع ہوجاتی ہے‘حملہ شدید ہوجائے تو پودے مرجاتے ہیں‘بیماریوں کے کنٹرول کیلئے فصلوں کا مناسب ہیرپھیراورجلدپانی جذب کرنے والی زمین میںفصل کی کاشت اہم ہے‘ بھنڈی توری پیلاروگ کی بیماری کے حملہ سے پتے کی رگیں اور پھل پیلاپڑجاتاہے ابتداء میں حملہ کی صورت میں پودے کا قدبھی متاثرہوتاہے اس بیماری کوکنٹرول کرنامشکل ہے تاہم سفیدمکھی کے کنٹرول سے اس پرکافی حدتک قابوپایاجاسکتاہے

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں