رقبے اوروقت کے حساب سے زیادہ آمدنی کے باعث تل کی فصل بہترین نقد آور فصل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے،محکمہ زراعت قصور

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:11

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) کم خرچ پرکاشت‘رقبے اوروقت کے حساب سے زیادہ آمدنی کے باعث تل کی فصل بہترین نقد آور فصل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے جبکہ کم دورانیے کی حامل مذکورہ روغن دارفصل کے بیج میں 50فیصد سے زائد اعلیٰ خصوصیات کا حامل خوردنی تیل اور 22فیصد اچھی قسم کی پروٹین موجود ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصور کے ترجمان نے بتایاہے کہ کاشتکار تل جیسی غیرروایتی فصلوں کی کاشت اورجدید پیداواری ٹیکنالوجی پرعمل کرکے بہترین منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں