بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی اور مناسب آبپاشی کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 14:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) محکمہ زراعت نے بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے اور مناسب آبپاشی کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ اگائو کے بعد جب فصل 4پتے نکال لے تو کمزور اور فالتو پودے اس طرح نکال دیئے جائیں کہ پودوں کا باہمی فاصلہ آبپاشی علاقوں میں تقریباً9انچ اور بارانی علاقوں میں 12انچ ہوجائے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ مذکورہ فاصلے کی بناء پرفصل بھی خوب پھلتی پھولتی ہے‘ ڈرل سے کاشتہ فصل کو پہلا پانی لگانے سے قبل کم ازکم ایک مرتبہ گوڈی ضرورکی جائے تاکہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیاں تلف ہوجائیں اور زمین میں ہوا کی آمدورفت بھی بہترہوجائے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار فصل کو روئیدگی کے 20دن بعد پانی ضرور لگائیں تاکہ فصل کو متاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں