ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیاجائے،محکمہ زراعت

جمعرات 18 اپریل 2019 14:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) محکمہ زراعت نے کہاہے کہ زمیندار‘کاشتکار ‘کسان فصلات ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیاجائے تاکہ بھرپورپیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اگر ہر سال ممکن ہو تو کم ازکم ہر تیسرے سال زمین کاتجزیہ کروائیں تاکہ مٹی کے تجزیہ کے بعد کھادوں کے استعمال کا مشورہ دیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر موزو ںکھادوں کے انتخاب‘ ان کے خودساختی استعمال ‘آبپاشی کیلئے پانی کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے کھادوں اوربیج کی افادیت بُری طرح سے متاثرہوتی ہے

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں