کپاس کے کاشتکاروں کو بوائی سے قبل بیج کی اچھی طرح تیاری کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 14:46

قصو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) کپاس کے کاشتکاروں کو بوائی سے قبل بیج کی اچھی طرح تیاری اور گندم کے تیزاب کیساتھ ہاتھ اورکنکریٹ مکسر سے براتارنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار جدیدٹیکنالوجی کے پیش نظر بوائی سے قبل کپاس کے بیج کا بر ضرور اتارلیں تاکہ بیج ڈرل کی نالیوں سے بغیرکسی رکاوٹ کے آسانی سے مطلوبہ گہرائی تک پہنچ کر اگائو کیلئے درکارنمی حاصل کرسکے کیونکہ اس طرح جہاں بیج کا اگائو بہتر ہوگا وہیں پودوں کی مطلوبہ تعداد بھی حاصل ہوسکے گی جو اچھی پیداوار کیلئے پہلاقدم ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کپاس کے بیج سے گندھک کے تیزاب کیساتھ ہاتھوں اور کنکریٹ مکسر سے براتاراجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تیزاب سے بیج کابراتارتے ہوئے اس بات کاخیال رکھناچاہئیے کہ تیزاب کی بہتر معیار کی مناسب مقدار استعمال کی جائے کیونکہ زیادہ مقداربیج کو نقصان پہنچانے کے علاوہ اگائومتاثر کرسکتی ہے اسی طرح تیزاب جسم اورکپڑے کے کسی حصے پر نہیں پڑناچاہئیے تاہم اگربراتارنے کے دوران تیزاب جسم کے کسی حصے پر پڑجائے تو فوراً متاثر جگہ کو اچھی طرح دھولیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں