گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا صحت کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتاہے،ترجمان محکمہ زراعت

پیر 22 اپریل 2019 14:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کامشغلہ نہ صرف انسانی صحت کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتاہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار کاموجب ہوتاہے کیونکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہذاعوام کو چاہئیے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اور اپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگر گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں‘ کھلے ڈبوں‘پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اُگائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جو کافی دیرتک پیداواردینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں