سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2019 14:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) محکمہ زراعت نے سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طورپر مویشیوں جانوروں بالخصوص بکری‘گائے اور بھینس وغیرہ کو ڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جڑی بوٹیوں کے ذریعے جانوروں کے پیٹ میں داخل ہوکر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثرکرسکتے ہیں جبکہ ان جانوروں کی زندگیوں کو بھی خطرے سے دوچار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زہرکے چھڑکائوکے بعد گوڈی یا بار ہیروکے استعمال سے بھی گریزکیاجائے تاکہ زہر کا اثردیر تک برقراررہے‘سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے اور اس دوران کوئی جگہ خالی نہ چھوڑی جائے‘گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگرسپرے کردیاجائے تو اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہوسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں