محکمہ زراعت نے جنترکی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کو موزوں قرار دیدیا

جمعرات 25 اپریل 2019 13:52

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) محکمہ زراعت نے جنترکی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کو موزوں قرار دیدیاہے اورکاشتکارو ں کو منڈی میں دستیاب جنترکی لوکل قسم کا بیج استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ ابھی تک جنترکی کوئی قسم منظو رنہیں ہوئی اورکئی نئی اقسام منظوری کے آخری مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے جنترکی بطور چارہ و سبزکھاد کاشت کیلئی20 سے 25کلو گرام جبکہ بیج کیلئی10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشت کے وقت کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالی جائے اور وتر میں کاشت شدہ فصل کو پہلا پانی بوائی کی18سے 22دن کے بعد لگایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں