بھربھری زرخیززمین میں گلاب کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی ہدایت

جمعہ 26 اپریل 2019 13:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بھربھری زرخیززمین میں گلاب کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکارہائبرڈٹی‘ فلوری بنڈا‘منی ایچر‘بیلداراقسام کے گلاب کی کاشت سے شاندار مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دنیابھرمیں گلاب کی 20ہزار سے زائد اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سرخ گلاب اپنی خوبصو رتی اورخوشبوکے باعث دنیابھرمیں پسندکیاجاتاہے جسے کوئین آف فلاورز بھی کہاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلاب کی کاشت کیلئے منتخب کی گئی زین میں پانی کااچھا نکاس بھی ہوناچاہئیے‘ 6سے 6.5تک تعامل والی زمین میں گلاب کے پودے لگانے کیلئے 2مربع فٹ سائزکے گڑھے کھودکر اڑھائی فٹ تک گہرائی رکھنی چاہئیے اور اوپروالی ایک فٹ مٹی الگ جبکہ نیچے والی ایک سے ڈیڑھ فٹ مٹی الگ کرنی چاہئیے۔انہوںنے کہا کہ گڑھے پودے لگانے سے کم ازکم ایک ہفتہ قبل کھودنے چاہئیں اور پودالگانے کے بعد گڑھا بھرنے کیلئے اوپروالی ایک فٹ مٹی میں سے 50فیصد مٹی‘20فیصد گوبرکی کھاد‘20فیصد پتو ں کی کھاد‘10فیصد پھلوں کاآمیزہ تیارکرنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں