لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کریں ،محکمہ زراعت

جمعہ 26 اپریل 2019 13:38

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کریں اور تین سے چار گوڈیاں کرنے سمیت جڑی بوٹیوں کو برو قت تلف کرنے میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ لہسن کی فصل میں پتوں کے جھلسائوکی بیماری کے حملے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں اورجب بیماری شدت اختیارکرتی ہے تو تمام پتے خشک ہوجاتے ہیں اس طرح لہسن کی گٹھلیوں کا سائزچھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں