قصور، کاشتکاردھان کی موٹی اقسام کی پنیری کی کاشت20مئی سے شروع کریں، محکمہ زراعت

ہفتہ 18 مئی 2019 14:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) کاشتکاردھان کی موٹی اقسام کی پنیری کی کاشت20مئی سے شروع کریں ‘بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہرضرورلگائیں‘ پنیری کی کاشت کیلئے سفارش کردہ اقسام کا صاف ستھرا اورصحتمندبیج استعمال کریں۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق ایک ایکڑ پنیری کو اگانے کیلئے موٹی اقسام کا شرح بیج تر یا کدوکے طریقہ میں 7-6کلوگرام‘خشک طریقہ میں 10-8کلوگرام اور راب کے طریقہ میں 15-12کلوگرام استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دھان کی پنیری کو کدوطریقہ کاشت کیلئے پہلے کھیت میں ایک سے دومرتبہ خشک ہل چلائیں اورپنیری بونے سے تین دن پہلے کھیت کو پانی سے بھردیں پھرجمع شدہ پانی میں دوہرا ہل چلائیں اور سہا گہ دیں‘کھیت کودس‘دس مرلہ کے پلاٹوں میں تقسیم کرکے انگوری مارے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں‘چھتہ دیتے وقت کھیت میں ایک تاڈیڑھ انچ پانی جمع ہونا چاہئیے اس طریقہ کاشت سے پنیری 25تا 30دن میں تیار ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خشک طریقہ کاشت میں زمین کو پانی دیکر وترحالت میں لائیں اور پھر دوہرا ہل اور سہاگہ دیکر کھیت کو کھلاچھوڑ دیں‘کاشت سے پہلے دوہرا ہل چلاکر سہاگہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں