قصور، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گنڈا سنگھ بی آر بی نہر پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام مشقوں کا انعقاد

ہفتہ 18 مئی 2019 14:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گنڈا سنگھ بی آر بی نہر پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام مشقوں کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد،اسسٹنٹ کمشنر ز قصور عفت النساء ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اور مشقوں کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر ریسکیو 1122کی طرف سے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے ، انکو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کیلئے صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے ان فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کی جانب سے لگائے جانیوالے رجسٹریشن کیمپ ‘میڈیکل کیمپ ‘انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا اور سیلاب کے دورران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونیوالے آلات کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب جیسی آفات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے ۔ایسی مشقوں کے انعقاد سے ریسکیوزر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے وہیں تیار یوں میں خامیوں کی نشاندہی اور انہیں دور بھی کیا جا سکے گا۔انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے ریسکیو 1122سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی اور تربیت کے معیار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں