کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پرعملدرآمد کی ہدایت

جمعہ 24 مئی 2019 15:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ سخت گرمی میں کم وقفہ سے کپاس کو ہلکاپانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میں شام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضروری اقداماتگ کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈرل سے قطارو ں میں کاشت کی گئی کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15ایام تک جبکہ پٹڑیوں پرکپاس کی کاشت کی صورت میں 6سے 9روزتک رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں