جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے آم کی 10ٹن فی ہیکٹرپیداوارکو 25ٹن فی ہیکٹرتک بڑھایاجاسکتاہے،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 24 مئی 2019 15:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے آم کی 10ٹن فی ہیکٹرپیداوارکو 25ٹن فی ہیکٹرتک بڑھایاجاسکتاہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ باغبان ماہرین زراعت کی مشاورت سے پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد یقینی بنائیںجس پودے پر 0.01فیصدپھل ہواسے نارمل جبکہ 0.02فیصد پھل کو اچھی فصل اور 0.03فیصد پھل والی فصل کو بمپرکراپ کہاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتایا کہ رواں ماہ مئی اور اگلے ماہ جون کے دوران پھل کی تیزی سے نشوونما ہوتی ہے مگر درجہ حرارت میں غیر معمولی حد تک اضافہ‘ پانی کمی کمی‘ تیزآندھیاں چلنے اورمختلف بیماریوں سمیت تیلے کے حملے سے پھل گرنا شروع ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں