قصور، پروٹینز اور غذائیت سے بھرپور چارے کی فراہمی کیلئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنایا جائے، محکمہ زراعت

ہفتہ 25 مئی 2019 15:17

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کیلئے اور پروٹینز اور غذائیت سے بھرپور چارے کی فراہمی کیلئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنائی جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنے مویشیوں کی غذائی ضرورت کوپورا کرنے کیلئے کسی دقت کاسامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں اورزرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرماکی مناسبت سے مکئی‘سدابہار ‘جوار‘ ماٹ گراس کاسٹ کریں اور فی ایکڑ بہترپیداوار کے حصول کیلئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اور بیج کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مکئی کا بیج40‘سدابہار 15‘ جوارکا بیج 30کلوگرام فی ایکڑ کاشت کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں