کاشتکار 35سے 55ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلوکوبطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں،محکمہ زراعت

جمعرات 20 جون 2019 16:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 35سے 55ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلوکوبطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکاروں کو بھرائی سے پہلے آلوئوں پرلگی مٹی اچھی طرح صاف کرلینی چاہئیے اور بھرائی کیلئے پٹ سن کی بوریاں بھی استعمال کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈھیلی بھری ہوئی بوریوں کے نرخ ہمیشہ کم لگتے ہیں اسلئے درجہ بندی کرنے پر فصل کے بہترنرخ کا حصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کٹ لگے یا رگڑ سے خراب ہونیوالے آلوئوں کی بھرائی ہمیشہ صحتمند آلوئوں سے الگ کرنی چاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آلوئوں کو زمین سے نکال کر ٹوکریوں میں بھردیاجائے اور پھر صاف زمین پرپلٹ کر آلوئوں پرلگی تمام مٹی جھاڑ دی جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں