قصور،کاشتکار کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کریں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 21 جون 2019 16:47

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کھمبی کو کمروں‘ شیلفوں‘پولی تھین بیگزیا اسی قسم کے دیگر جگہوں پر باآسانی کاشت کرسکتے ہیں نیزکھمبی کی مخصوص اقسام صدف نماکھمبی ‘بٹن یا یورپی کھمبی ‘چینی کھمبی اور شاہ بلوط کھمبی کی کاشت بہتر نتائج کی حامل ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگر مصنوعی طریقہ سے نمی اور درجہ حرارت برقراررکھا جائے تو کھمبی کی کاشت جون سمیت پوراسال کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھمبی کو بیشتربیکار زرعی و صنعتی اشیاء پر کاشت کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں