نئے لائسنسوں کے اجراء اور پرانے لائسنسوں کی تجدید کیلئے ٹریننگ 27 جون سے شروع ہوگی

پیر 24 جون 2019 14:18

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) نئے لائسنسوں کے اجراء اور پرانے لائسنسوں کی تجدید کیلئے ضلع سطح پر ٹریننگ 27جون سے دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن قصور شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جو ڈیلر حضرات زرعی ڈپلومہ ہولڈرز ہیں پہلے ان کیلئے پیسٹی سائیڈز ڈیلر ز ٹریننگ لازم نہ تھی لیکن اب محکمہ کی طرف سے لائسنس کے حصول کیلئے تین دن کی ٹریننگ ضروری قرار دی گئی ہے لہذا زرعی ڈپلومہ ہولڈر جو ابھی کام کر رہے ہیں وہ دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن قصور کے دفتر میں اپنی ٹریننگ کیلئے مطلوبہ کاغذات جمع کروائیں اور 27تا 29جون سہ روزہ مطلوبہ ٹریننگ حاصل کریں ورنہ بغیر ٹریننگ ڈیلرز کو نئے لائسنس کا اجرا ء نہیں کیا جائیگا اور پرانے لائسنسوں کو منسوخ کر دیا جائیگا ۔

بعدازاںاس سلسلے میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا ۔علاوہ ازیں تجدید لائسنس والے وہ ڈیلر ز جو سابقہ فیز میں بروقت درخواستیں جمع نہ کروا سکے وہ بھی تجدید لائسنس کیلئے اپنی درخواست مجوزہ شیڈول کے مطابق جمع کروا سکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں