جڑی بوٹیاں ‘سنڈیاں اور بیماریاں فصلات کی پیداوارمیں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہیں،زرعی ماہرین

منگل 16 جولائی 2019 16:24

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیاں ‘سنڈیاں اور بیماریاں فصلات کی پیداوارمیں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہیں ان کے تدارک کے لئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثر علاج ہے تاہم زہروں کی افادیت او ر مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے ایک خاص حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ زہریں نہ صرف زمین پانی فضاء اور جانداروں کے تمام ایکو سسٹم کیلئے مضرہیں بلکہ ناقص سپرے مشینری اور غلط طریقہ استعمال کی وجہ سے زہر کا کافی حصہ ضائع ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیڑوں او ربیماریوں کی اچھی تشخیص کرکے موزوں دوائی کا انتخاب اور سپرے صبح ،شام کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں