قصور، کاشتکار لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کریں، مٖحکمہ زراعت

پیر 19 اگست 2019 15:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ترجمان محکمہ زراعتنے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کریں اور تین سے چار گوڈیاں کرنے سمیت جڑی بوٹیوں کوبروقت تلف کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ لہسن کی فصل میں پتوں کے جھلسائو کی بیماری کے حملے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں اورجب بیماری شدت اختیار کرتی ہے تو تمام پتے خشک ہوجاتے ہیں اس طرح لہسن کی گٹھلیوں کا سائزچھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان ہوتاہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ ان بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کی مشاورت سے پھپھوندکش زہروں کا 4سی6دن کے وقفہ سے سپرے کیاجائے اور پندرہ دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ بھی جاری رکھاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ لہسن کی فصل پرتھرپس کے بالغ و بچے حملہ آور ہوکر پتوں کا رس چوستے ہیں جس سے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں اوربعد میں خشک ہوکر گِرجاتے ہیں نیزحملہ شدہ پودے پوتھیاں نہیں بناتے جس سے پیداوار میں نمایاں کمی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ تھرپس کے حیاتیاتی تدارک کیلئے پودوں کو سوکانہ آنے دیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں