مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کریں‘ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کریں‘سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتاہے جس پرکالی پھپھوندی اُگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے اس کے بروقت انسدادکیلئے کسان دوست کیڑوں‘کچھوابھونڈی‘ لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹرپانی ملاکر زہرپاشی کریں نیزلشکری سنڈی کے انسدادکیلئے ایما میکٹن 1.9ای سی بحساب200ملی لیٹر فی100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کیاجائے اور کھیتوں میں درخت ضرورلگائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں