پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوارکیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

منگل 15 اکتوبر 2019 15:05

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوارکیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکارآبپاشی میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ انہیں پیداواری نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکارپٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کیلئے پانی کا وقفہ6سی8دن اورڈرل کے ذریعے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ10سے 12دن رکھیں نیزجب پودے تین تین پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعدادمیں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثر اور پیداوارکم ہونے کا خدشہ رہتاہے‘پودوں کی چھدرائی میں بھی تاخیرنہیں کرنی چاہئیے کیونکہ دیرسے اکھاڑے جانے پربچ جانیوالے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں