سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت

منگل 15 اکتوبر 2019 15:05

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتاہے‘ سویابین کی اچھی پیداوارکے حصول کیلئے میرازمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویابین کی منظورشدہ اقسام ولیمز82‘این اے آر سی 1‘این اے آر سی2‘فیصل سویابین فی ایکڑ بمپرکراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرازمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین مرتبہ ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیاجائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تروترحالت میں موجود ہو۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں