چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:06

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا ہے کہ چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے چنے کی فصل کو پیازی باتھوچھنکنی بوٹی لہلی رت پھلائی دمبی سٹی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہے ‘جڑی بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کی مددسے جڑی بوٹیوں کی تلفی کرنی چاہئیے‘ ریتلے علاقے میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثرطریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میں ان کا استعمال نہایت احتیاط سے کرنا چاہئیے‘جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کرناچاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہے تھل کے علاقوں میں فصل کی کامیابی کا انحصار بارشوں پرہوتاہے ‘موسم سرماکی معمولی بارشیں فصل کی کامیابی کیلئے کافی ہوتی ہے ‘بارش کم ہونے کی صورت میں پیداوار متاثر ہوتی ہے‘ آبپاشی علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگرفصل سوکھا محسوس کرنے لگے توہلکی آبپاشی کی جائے‘ دھان کے بعد کاشت کی گئی فصل کو آبپاشی کی ضرورت نہیں پڑتی‘ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی فصل کو کمادکی ضرورت کے مطابق آبپاشی کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں