مولی کی اگیتی کاشت ماہ اکتوبرتک مکمل کرلیں‘ محکمہ زراعت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مولی کی اگیتی کاشت ماہ اکتوبرتک مکمل کرلیں‘مولی کی اگیتی کاشت کیلئے بیج کی مقدار اگرفصل بذریعہ چوکا یا کیرا کرنا مقصودہوتو تین سے چار کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے اور اگرفصل بذریعہ چھٹہ کاشت مقصودہوتوچار سے پانچ کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈالا جائے اچھی کوالٹی کا صحتمنداور زیادہ روئیدگی والا بیج جڑی بوٹیوں سے پاک ہواستعمال کرناچاہئیے‘بیج کو ہمیشہ پھپھوندی کش زہرلگا کر استعمال کیاجائے ‘چالیس دن والی مولی سیزن کی ترقی دادہ اقسام ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں