ناقص سپرے سے کرم کش ادویات کا تقریباً 50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے،ترجمان محکمہ زراعت

منگل 22 اکتوبر 2019 15:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ جدیدتحقیق کیمطابق ناقص سپرے مشینری اور صحیح طریقہ سے سپرے نہ کرنے کیوجہ سے کرم کش ادویات کا تقریباً 50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے جس سے نہ صرف کپاس یادوسری فصلات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتاہے بلکہ کیڑوںکی قوتِ مدافعت میں اضافہ کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کپاس کی پیداواری لاگت کا 50فیصد صرف کرم کش ادویات پر خرچ ہوتاہے جس کے نتیجے میں یہ بات اور بھی اہم ہوجاتی ہے کہ زہرپاشی صحیح آلات سے اورصحیح طریقوں سے کی جائے‘زہرپاشی کے آلات یعنی ہینڈ سپریئرز اور ٹریکٹربوم سپریئرزکااچھااورصحیح ہونا ضروری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں