کاشتکارآملہ کی کاشت جلدازجلدمکمل کرلیں، محکمہ زراعت

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:08

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے آملہ کی کاشت فوری طورپرشروع کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکارآملہ کی کاشت جلدازجلدمکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ آملہ کا پھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافرمقدارمیں وٹامن سی پایاجاتاہے جبکہ اس کا مربع دل‘ دماغ ‘ بصارت کیلئے بھی انتہائی مفیدہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکاہوتاہے جس پر گول بیرکی طرح پھل لگتاہے‘آملہ کے پودے ماہ اکتوبرمیں بذریعہ ٹی بڈنگ پیوندکئے جاتے ہیں اورنئے پودے لگانے کا عمل بھی اکتوبر میں مکمل کرلیاجاتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اوربہترنکاس والی زمین میں کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزیدمعلومات ‘مشاوت‘ رہنمائی کے لئے ماہرین صحت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں