مڈھوں میں موجود گڑوئوں کی سوئی ہوئی سنڈیوں کی تلفی کیلئے کماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت

جمعرات 14 نومبر 2019 15:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء)محکمہ زراعت نے مڈھوں میں موجود گڑوئوں کی سوئی ہوئی سنڈیوں کی تلفی کیلئے کماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کماد کی فصل کی کٹائی کرتے وقت گنے کو زمین کی سطح سے آدھا تا ایک انچ گہرا کاٹاجائے کیونکہ اس سے زیرزمین پڑی آنکھیں زیادہ صحت مندماحول میں پھوٹ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کمادکی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کے عمل کو مدنظررکھ کر کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پہلے ستمبرکاشت‘مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام برداشت کریں اس کے بعد درمیانی او ر دیر سے پکنے والی اقسام برداشت کی جائیں‘چوہے کے حملے اور گرنے کی صورت میں متاثرہ فصل کو پہلے کاٹا جائے اور گنے کی کٹائی کم ازکم 25 سے 30دن قبل آبپاشی کا سلسلہ بھی بند کردیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں