سبزیوں کی منافع بخش کاشت میں دیسی کھادیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 14 نومبر 2019 15:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ سبزیوں کی منافع بخش کاشت میں دیسی کھادیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لہذاکاشتکارسبزیوں کی کاشت سے قبل گوبرکی گلی سڑی کھادکھیتوں میں ضرورڈالیں تاکہ زمین کو زرخیز بنانے میں مددمل سکے نیز زمین کے کیمیائی تجزیے کے بعدکھیتوں میں اجزائے صغیرہ اورکبیرہ کی صحیح مقدار ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے استعمال کی جائے تاکہ کاشتکاروں کو بہترپیداوارحاصل کرنے میں مددمل سکے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سبزیوں کی کاشت کیلئے چونکہ عام فصلوں کی نسبت زیادہ پانی کی ضرورت ہ وتی ہے اس لئے زمین کا انتخاب کرتے وقت ایسی زمین کا چنائوکیاجائے جس میں پانی جذب کرنے کی زیادہ صلاحیت موجودہو۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری پر بھرپورتوجہ دیں اور اسے نرم و ہموار کرنے کے بعد اس میں اچھا معیاری نسل کا صاف ستھرا‘جڑی بوٹیوں سے پاک بہترین روئیدگی کا حامل بیج درست شرح میں استعمال کریں تاکہ بروقت اور بہترین پیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں