آم ‘لیچی‘ پپیتا‘ کیلا‘ترشادہ پھلوں ‘کاغذی لیموں‘لیمن کو کورے سے بچانے کی ہدایت

پیر 20 جنوری 2020 13:39

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم ‘لیچی‘ پپیتا‘ کیلا‘ترشادہ پھلوں ‘کاغذی لیموں‘لیمن کو کورے سے بچانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ کوراان سدابہار پودوں اور اسکے پھل کو بری طرح متاثر کرتاہے لہذاباغبان اس جانب خصوصی توجہ مرکوزکریں کیونکہ بعض اوقات پھلدار پودے کورے کیوجہ سے مکمل طورپر تباہ ہوجاتے ہیں اور زیادہ دھند میں پودوں کی ٹہنیاں بھی خشک ہوجاتی ہیں جس سے باغبانوں کو شدیدمالی نقصان کا سامناکرناپڑسکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری کے دومہینے زیادہ کوراپڑنے کے مہینے ہوتے ہیں جبکہ بعض اوقات فروری کے مہینوں میں بھی کوراپڑسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ پھلدار پودوں کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کا انحصار ان کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سخت سردی‘ سخت گرمی‘ ژالہ باری اور آندھیوں سے باغات کے چھوٹے وبڑے پودے بری طرح متاثرہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں