قصور،کاشتکار کپاس کی آئندہ فصل کو امریکن سنڈی کے نقصانات سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 23 جنوری 2020 12:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کی آئندہ فصل کو امریکن سنڈی کے نقصانات سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکن سنڈی کپاس کو نقصان پہنچانے کے بعد درجہ حرارت کم ہونے پر زمین میں سرنگ بناکر سرمائی نیند سوجاتی ہے اور جنوری کے بعد درجہ حرارت بڑھنے پر اس کے پیوپے پردا نے بن کر نکل آتے ہیں اوراردگرد کی فصلوں پر انڈے دیکر تعدادمیں بڑھنا شروع کردیتے ہیں اس لئے کپاس کے ایسے کھیتوں میں جہاں گندم یا کوئی اور فصل کاشت نہ کی گئی ہو وہاں کاشتکار کپاس کی چھڑیاں کاٹ کر 31جنوری سے پہلے کھیت میں ہل ضرور چلائیں کیونکہ ہل چلانے سے زمین کے اندر موجودامریکن سنڈی کے پیوپے درجہ حرارت بڑھنے سے پہلے تلف ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہل چلانے کے لئے زمین کا وترہونا ضروری نہیں کیونکہ خشک زمین میں بھی ہل چلایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں