سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکتا ہے،محکمہ زراعت

جمعرات 23 جنوری 2020 12:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکارو ں کو سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سویابین ایک نہایت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دورمیں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طورپر بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار کراپ کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ فری ایگریکلچر ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاورت حاصل کی جاسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں