ترشادہ پودوں کی پیوندکاری کابہترین وقت مارچ کا مہینہ ہے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

جمعہ 21 فروری 2020 16:17

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ ترشادہ پودوں کی پیوندکاری کابہترین وقت مارچ کا مہینہ ہے لہذاجب کھٹی کے پودوں میں رس چلنا شروع اور چھلکا آسانی سے اترنے لگے تو باغبان فوری پیوندکاری مکمل کرلیں تاہم پیوندکاری سے پہلے روٹ سٹاک کی دیکھ بھال بھی اشدضروری ہے اسلئے پیوند کرنے سے قبل روٹ سٹاک کو یوریا کھاد ڈال کر پانی لگادیناچاہئیے تاکہ رس اچھی طرح چل پڑے اور جب روٹ سٹاک پنسل کی موٹائی کے برابر ہوجائے تو پیوندی کا عمل شروع کردیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیوندی لکڑی صرف ان پودوں سے لی جائے جو صحتمند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں اور ان پر پھل اچھے سائز و بہتر کوالٹی کے حامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ باغبان کچے گلوں کا استعمال ہرگزنہ کریں ۔علاوہ ازیں پیوندی لکڑی گول اور اس پر سفید دھاریاں ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوندی لکڑی کی عمر 9سی12ماہ تک ہونی چاہئیے اور کانٹے دار پیوندی لکڑی کو کسی صورت استعمال نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں