ہری مرچ قدرتی اجزاء انسانی جسم کے مدافعتی نظام‘کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں،حکیم میاں لیاقت

جمعہ 21 فروری 2020 16:17

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ہری مرچوں میں پائے جانیوالے قدرتی اجزاء آنکھوں کے تحفظ ‘انسانی جسم کے مدافعتی نظام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ ہری مرچ بڑھتی عمرکے اثرات کو بھی زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ ہری مرچ میں پائے جانے والے وٹامن سی‘ اے‘ بی 6‘آئرن‘ کاپر‘ پوٹاشیم سمیت پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئیے کہ ہری مرچ کے استعمال کواپنی خوراک میں لازمی حصہ بنائیں تاکہ مختلف امراض سے بچاجاسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں