قصور، کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری فوری طورپر کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

پیر 24 فروری 2020 13:28

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کردیں کیونکہ موجودہ وقت بینگن کی کاشت اور اس کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے لئے بہترین وقت ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت( توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ نومبرکاشتہ فصل کی پنیری فروری کے آخرمیں کھیت میں منتقل کرنے سے کہرکا خطرہ نہ رہتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے چند روز قبل اراضی کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ آبپاشی نہ روکنے کے باعث کھیت میں منتقلی سے زیادہ تعدادمیں پودوں کے مرنے کا خدشہ رہتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ نرسری سے پودے نکالنے سے چند گھنٹے پہلے پنیری کوپانی لگادیاجائے تاکہ زمین نرم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں