قصور، کاشتکاروں کو ہلدی وترکی حالت میں برداشت کرنے کی ہدایت

پیر 24 فروری 2020 13:28

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی وترکی حالت میں برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکارفصل کی برداشت سے تین سے چارروز قبل ہلدی کے کھیت کو ہلکاپانی لگائیں‘وترحالت میں پتے کاٹ کر الگ کرلیں اورکسی کی مدد سے برداشت کا عمل مکمل کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ہلدی کا وترحالت میں برداشت کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کواچھی طرح صاف کرکے پانی میں پہلے ایک گھنٹہ تک ابالناچاہئیے اورجب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں تو پانی نکال کرانہیں8سے 10دن کیلئے دھوپ میں ڈال کرخشک کرلیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگر مطلع آبرآلود ہوتوہلدی نہ ابالی جائے کیونکہ اس طرح جلدی خشک نہ ہونے پر اس کی رنگت خراب ہو جاتی ہے‘مطلع ابرآلود ہونے کی صورت میں ہلدی کو بھون کر خشک بھی کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں