مناسب وترآنے پرزمین کو نرم او ر بھربھرا کرنے کے بعد ہی بھنڈی کی کاشت کی جائے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

منگل 25 فروری 2020 15:57

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ مناسب وترآنے پرزمین کو نرم او ر بھربھرا کرنے کے بعد ہی بھنڈی کی کاشت کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ بھنڈی کی فصل مختلف طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے اس کی کاشت کیلئے بہتراگائو کا حامل بیج استعمال کیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے موثرتدارک کیلئے بیجائی کے بعد اگائو سے پہلے سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ساخت اور موسم کو مدنظررکھتے ہوئے آبپاشی کی جائے‘پھول اور پھل کے مرحلہ پر پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل کاشت کے 45یا50دن بعد چنائی کے قابل ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں