محکمہ زراعت قصور کیآم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت

جمعرات 28 مئی 2020 16:28

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) محکمہ زراعت نیآم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ 80فیصد سے زائد تدارک کے ذریعے آم کے درخت کو معاشی نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ اس مقصد کیلئے پلاسٹک یا شیشہ پلاسٹک کی 8سی10انچ چوڑی پھٹیوں کی مدد سے درخت کے تنے کے گرد مخروطی قیف نما پھندے والے سلپری بینڈزبنائے جاتے ہیں اوریہ بینڈزلگانے سے پہلے تنے پر موجوددراڑوں اورشگافوں کومٹی کے گارے سے ہموار کیاجاتاہے تاکہ بینڈز لگانے کے بعد کوئی ملی بگ ان دراڑوں یا شگافوں سے نہ گزرسکے۔انہوں نے بتایاکہ پلاسٹک بینڈکو نچلی سطح سے درخت کے تنے پرچسپاںکرکے گریس لگادی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں